باجوڑ (نیوز ڈیسک) سانحہ باجوڑ کیخلاف آج ملک بھر میں یوم مذمت اور دعا منایا جائیگا۔ جمعے کے خطابات میں قوم کو دہشت گردی اور بے گناہ انسانیت کا لہو بہانے والی ذہنیت کیخلاف متحد ہونے کی ترغیب دی جائے،سانحہ باجوڑ کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے ،عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی قراردادیں پاس کی جائیں،جس میں واضح کیا جائے کہ علمائے کرام پاکستان میں دہشتگرد حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔


