موسم

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں، کنفیوژن برقرار

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں، کنفیوژن برقرار ہے۔ ترجمان اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہو گا۔ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج طلب کیے جانے والا اجلاس کا کوئی نوٹفیکشن نہیں ہے، آفیشل لیٹر جب تک جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آڈر رہے گا۔یاد رہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button