پاکستان

ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے نواسی ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز

اسلام آ باد:معاشی مشکلات کے باوجود نئے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمز کے لیے فنڈز میں انیس ارب روپے اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرا ئع کے مطابق نئے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے موجودہ مالی سال کے مقابلے میں انیس ارب زیادہ یعنی نواسی ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رواں مالی سال پارلیمنٹرینزکی اسکیموں کے لیے ستر ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ بعد میں ترقیاتی بجٹ ایک سو گیارہ ارب روپے تک بڑھا دیا گیا۔نئے مالی سال آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے ننانوے ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این ایچ اے کے لیے بیانوے ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ضم شدہ اضلاع کے لیے پچپن ارب،بجلی کے منصوبوں کے لیے چوالیس ارب، ریلویز کے لیے بتیس ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button