موسم

مختصر وقت میں ایک میل ریورس گاڑی چلانے کا عالمی ریکارڈ

امریکا میں ایک ڈرائیور نے کورویٹ گاڑی ایک میل تک ریورس چلا کر گینیز عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ امریکی ریاست کینٹکی کے اسکاٹ برنر نے یہ ریکارڈ ریورس گاڑی چلا کر کم وقت میں ایک میل کا فاصلہ طے کر کے بنایا۔ ڈرائیور کی جانب سے یہ ریکارڈ نیشنل کورویٹ میوزیم کے این سی ایم موٹر اسپورٹ پارک میں بنایا گیا۔ انہوں نے 75.18 سیکنڈز میں ایک میل ریورس گاڑی چلا کر 97.02 سیکنڈز کا گزشتہ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں یہ ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ تب کیا جب ان کو یہ علم ہوا کہ وہ پہلے ہی غیر مصدقہ طور پر گزشتہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوشش میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تمام ضوابط کو یقینی بنانے کے لیے انہیں تقریبا دو سال کا عرصہ لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button