موسم

ڈینگی تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ڈی ایچ او اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایم سی آئی نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈینگی روک تھام کے لئے سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ اسلام آباد انتظامیہ ڈینگی روک تھام کے لئے انتظامات اور اقدامات کی نگرانی کر رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلا آبا د میں 97 ڈینگی مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ اسلام آباد میں اس وقت تک ٹوٹل 204 ڈینگی کے مریض ہیں سو مریض اربن اور ایک سو چار مریض رورل ایریا میں ہیں۔ڈی سی نے ہدایات دیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ہاسپیٹلز اور لیبز سے رابطہ کر کے مریضوں کا ڈیٹا لیا جائے۔ ڈی سی
نے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے بیڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button