بڑی خبر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پرتگال کے ہم منصب آگستو سنتوش سلوا سے ملاقات

نیویارک()وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں پرتگال کے ہم منصب آگستو سنتوش سلوا کے ساتھ ملاقات ہوئی،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے “ادراہ جاتی میکانزم” کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے فیٹف( FATF ) فورم پر پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کی اصولی حمایت پر پرتگال کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، پرتگال کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر بھرپور تعاون خوش آئند ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستان، پرتگال میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں معاونت کر سکتا ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت، تعلیم، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی پارلیمان میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی موجودگی، پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے اہمیت کی حامل ہے، وزیر خارجہ نے پرتگالی ہم منصب کو دورہ  پاکستان کی دعوت دی۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر ناروے کی وزیرخارجہ محترمہ اینا ایریکسن سوریڈا سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور ناروے کے درمیان اگلے سیاسی مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے نارویجین ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور قیام امن کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ناروے کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ممبر بنائے جانے پر نارویجین ہم منصب کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، ناروے میں قیام پذیر پچاس ہزار پاکستانیوں کا دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ہے،پاکستان اور ناروے کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری اور تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون مثالی نوعیت کا ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، توانائی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دے رہی ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ناروے کی بڑی کمپنیاں ہماری کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما کر سکتی ہیں، ناروے کی پارلیمنٹ میں پاک-ناروے فرینڈشپ گروپ کا قیام دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button