اسلام آباد: پنجاب کے سیاسی محاذ اور آپشنز پر غور کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد بلالیا۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد بلالیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز ہر مشاورت ہوگی۔ پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیر اعلی اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے۔ پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
0 0 Less than a minute



