موسم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلی زرعی فن ٹیک ایپDigitt+کو پائلٹ لانچ کی منظوریدے دی

ایپ Digitt+کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےباضابطہ طور پر الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن(EMI)لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس ایپ  کو اختر فویو ٹیکنالوجیز (اے ایف ٹی) نے تیار  کیا ہے ۔

ایپ کا مقصد زرعی نظام کو ڈیجیٹائز کرنا اوربینکوںتک رسائی نہ رکھنے والے کسانوں کو پاکستان میںایگری بزنس  اور ایف ایم سی جیکے ساتھ شراکت داری اور تعلقات  بنانے میں سہولت دینا  ہے ۔  اس مقصد کے حصول کے لیئے Digitt+ نے FuiouPay کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو  بین الاقوامیپیمنٹ سلوشنز  فراہم کرنے والا معروفادارہ ہے۔یہ ادارہ روایتی بینکنگ سسٹم کا  بہترین  متبادل فراہم کرتا ہے نیز FuiouPay کے  پاس 75انٹلییکچوئل پراپرٹی  لائسنسزاور بہت سے پیٹنٹ سافٹ ویئربھیموجود ہیں ،جن کے سبب   پیمنٹ  کے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں  ۔

Digitt+ کے بانی اور چیفاسٹریٹیجی آفیسر قاسم اختر خان  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی اس پہلی ایگری فن ٹیک ایپ کے ذریعے پاکستان کے تمام کسان بینکوں میں اپنے  اکاؤنٹس کھول سکیں گے اور ان سب کو بینکوں سے قرضہ جات اور  جدید ڈیجیٹلفنانشل سروسز  جیسےکہ بل کی ادائیگی، ای کامرس،سرمایہ کاریاور رقم کی منتقلی تک آسان  رسائیمل سکے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے فصل کی پیداوار میں اضافے،ملک  میں انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے  کا براہ راست اثر  ہزاروں کسانوںاور تاجروں پرہوگا ۔

Digitt+ کے سی ای او احمد سلیمینے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ  پاکستان میں ایگریکلچر فن ٹیک سیکٹر میں انقلاب برپا کرنے کے مشن کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے اور  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منظوری ہمارے لئے اس ضمن  میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button