موسم

دعائیں رنگ لے آئی۔۔۔!!!مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے بھی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف اتوار سے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بے حس ہو گئے ہیں وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔انہوں ںے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول کم کریں لیکن انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لیے لائنیں لگی ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹرائیکا بری طرح ایکسپوز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کے ہاں اسکینڈلز، گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور اب عوام آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button