اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلا بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی طرف سے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون پیش ہوئے اور کہا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے جواب جمع کرادیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں وکلا کے جواب بظاہر مناسب ہیں، جن کا جائزہ بعد میں لیا جائے گا، پہلے حکومتی وکیل کا موقف سن لیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ عمران خان نے کسی یقین دہانی اور عدالتی حکم سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، حالانکہ یقین دہانی عمران خان نے کروائی تھی، پہلا عدالتی حکم 25 مئی کی صبح 11 بجے دوسرا شام 6 بجے دیا گیا تھا۔۔
0 0 1 minute read



