موسم

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکانٹ بحال کردیا گیا

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سبق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکانٹ بحال کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سابق امریکی صدر کا اکانٹ بحال کرنے کیلئے ایک پول کا اہتمام کیا تھا جس میں لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔ پول پر ٹوئٹر کے 23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا، اکانٹ کی بحالی کے حق میں 51.8 ووٹ پڑے جبکہ 48.2 فیصد صارفین نے مخالفت میں ووٹ دئیے۔ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر کا اکانٹ جب بلاک کیا تھا تو اس وقت 8.8 کروڑ سے زائد فالوورز تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button