
کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کیلئےچارباتوں پر عمل کریں،خلیل الرحمان نے معاملہ آسان کردیا تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کیساتھ ساتھ اپنی بیوی کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو میری 4 باتوں پر عمل کر لیں آپ کی زندگی پرسکون اور آسان ہوجائے گی۔انہوں نے کہا پہلی بات یہ ہے کہ کبھی گھر کے اندر مرد نہ بنیں عورت پر کیا مردانگی دکھانی ہے جو پہلے ہی آپ کا گھر چلا رہی ہے ،دوسری بات بیوی کو کبھی یہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں کہ آ پ اس سے زیادہ ذہین ہیں وہ آپ کو 2 مہینوں میں جاہل ثابت کرسکتی ہے۔خلیل الرحمان قمر نے تیسری بات بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کیلئے بیوی پر حکم نہ چلائیں اگر وہی کام آپ بیوی سے درخواست کے لہجے میں کرنے کیلئے کہیں گے تو وہ آپ کا وہی کام بخوشی کرے گی،انہوں نے کہا آخر میں اپنی کامیابیوں کی وجہ اپنی بیوی کو قرار دیں ایسا کرنے سے آپ کی کامیابی آپ سے چھن نہیں جائے گی۔



