تازہ ترین

شہراقتدار میں گرینڈ افطاریاں ، نامور شخصیات و صحافیوں کی شرکت

شہراقتدار میں گرینڈ افطاریاں ، نامور شخصیات و صحافیوں کی شرکت
ڈاکٹر امجد کی افطاری میں شفیق چوہدری ، رضوان صادق، جمیل ہاشمی ،عقیل ترین کی شرکت
افطار ڈنر میں راجہ خلیل، عامر بٹ ، شکیلہ جلیل ،راجہ ابرار جاوید شہزاد، اسلم رضاکی بھی شرکت
سویٹ ہوم میں زمرد خان نے افطار ڈنر دیا جس میں ندیم افضل چن ،شیری رحمن نے شرکت کی
افطار ڈنر میں پی آئی او مبشر حسن ، محسن رضا خان ،شہباز خان ،ذوالفقار چہال ،مجتبیٰ عباسی آئے
شمشاد مانگٹ کے افطار ڈنر میں عامر الیاس رانا، عقیل ترین ،اشتیاق عباسی ،اسلم رضا شریک
افطار میں انفارمیشن آفیسر محمد صالح ،علی شہزاد ،عدنان منظورسمیت سینئر صحافی بھی موجود تھے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)شہر میں افطاریوں کا سیزن عروج پہ ہے اسلام آباد کے تمام بڑے ہوٹلز ، ریسٹورنٹس افطار کے اوقات میں بھرے ہوتے ہیں، اسلام آباد گروپ کے روح رواں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد نے گزشتہ روز مونال پیر سوہاوہ میں ایک افطار ڈنر دیا جس میں مسلم لیگ ق ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت موجود تھی، ڈاکٹر امجد اسلام آباد کی سیاست میں ایک معتبر نام ہیں، اس افطار ڈنر میں ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین برادر اکبر شفیق چوہدری ، پاکستان مسلم لیگ ق اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان ،ایم پی اے راجہ حنیف، ڈاکٹر عبدالرحیم اعوان ، سابق اے آئی جی جمیل ہاشمی ، جاوید شہزاد ،جاوید بھاگٹ ، ابرار محمود،محمد ناصر خان ،نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری راجہ خلیل ، عامر بٹ ،حسیب شبیر اور شکیلہ جلیل بھی موجود تھی ۔اس طرح پاکستان سویٹ ہوم کے افطار ڈنر میں ندیم افضل چن ، شیری رحمن ،ممتاز صحافی محسن رضاخان ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ، پریس سیکرٹری ٹو گورنر گلگت بلتستان شہباز خان سمیت شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس طرح ممتاز صحافی اور یو ٹیوبر شمشاد مانگٹ نے شکر پڑیاں میں افطار ڈنر دیا جس میں عامر الیاس رانا ، عقیل ترین ، محمد اسلم رضا ، اشتیاق عباسی ،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد صالح ، عدنان منظور ، علی شہزاد سمیت مختلف کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button