موسم

جج کی گاڑی روکی تو روکی ہی کیوں۔۔۔ ؟اس جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل

سیالکوٹ موٹروے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی گاڑی کو روکنے پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹرز کو معطل کر دیا گیاہے۔ سیالکوٹ سے لاہور آتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر کو سیالکوٹ موٹروے پر موٹرویز پولیس کیجانب سے روکا گیا ،دھند کیوجہ سے ٹریفک بند کی گئی تھی تاہم انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کا اسکواڈ بیرئیر ہٹا کر نکل آیاتھا، جس کیوجہ سے موٹرویز پولیس نے انہیں مرید کے انٹر چینج کے مقام پر روک لیا۔رپورٹ کیمطابق موٹرویز پولیس کے اس طرز عمل پر اے ٹی سی جج نہایت برہم ہوگئے، انکا کہنا تھا کہ انکی عدالت آج یہاں ہی لگے گی، ہائیکورٹ بھی یہاں آ کر فیصلہ کریگی، جج نے کہا کہ کوئی غیرقانونی عمل کیا ہے تو جرمانہ کردیں، واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی موٹرویز پولیس محبوب اسلم کا کہنا ہے کہ جج صاحب کو 40 منٹ تک غلط روکا گیا تھا، 17 کلومیٹر سفر کے بعد انہیں روکنے کا کوئی جواز ہی نہ تھا۔موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دو سب انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا اور انکوائری کا عمل ابھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button