پاکستان

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے نظرثانی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے جس کےخلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کردی ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو نہیں ، آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کررکھا ہے تاہم سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دے کر ضابطہ اخلاق اور طے شدہ قانون کو بدل دیا ہے ۔ عدالت الیکشن کمیشن کے موقف پر غور کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے دی گئی تاریخ کی غلطی کو درست کرکے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو واپس تفویض کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button