موسم

پاک نیوزی لینڈ میچ: حفیظ کی شاداب اور نواز کو جلد بیٹنگ پر بھیجنے پر تنقید

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد نواز کو نمبر 4 اور 5 پر بھیجنے پر سوال اٹھادیا۔محمد حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے، اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے۔حفیظ نے کہا کہ مڈل آرڈرز بیٹرز پھر وہاں کیا کر رہے ہیں؟ اگر ان پر اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ ٹیم کے ساتھ کیوں ہیں ؟مڈل آرڈر ایک ایشو رہے گا۔واضح رہے کہ شاداب خان آج نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے اور انہوں نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ نواز 19 گیندوں پر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button