اسلام آباد (غزنوی رپورٹ )راولپنڈی کی رنگ روڈ بننے سے پہلے ہی ایک بڑے تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے ،اس کے فنڈز کا تخمینہ اور ابتدائی کام ہوچکا تھا کہ بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ہے سکینڈل میں عمران خان کے ایک قریبی وزیر اسلام آبادمیں رہائش پذیر بڑے ٹاور والے صوبائی مشیر اور پنجاب کے ہی کے اعلی ترین عہدیدارکانام لیا جارہاہے، اسکے علاوہ ایک پرائیویٹ ڈویلپر کا نام ہے جو ججز جرنیلوں جرنلسٹ کسی کو بھی ملازم رکھ سکتا ہے،اسکے قریبی کے ایم پی اے اور پنڈی کے ایک وزیر کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبر کانام بھی سامنے آرہاہے ،کچھ نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں موجود جرنیلوں کے نام بھی ہیں اس میں 4کرنیلز کے نام آرہے ہیں اس اسکینڈل میں کیسے کوڑیوں کی زمینوں کو سونا بنایا گیا،اسی روٹ پہ پنڈی اسلام آباد کی اہم ترین ،طاقتور ترین شخصیات کی ہزاروں کنال اراضی کا بھی انکشاف ہواہے ،عید کے بعد رنگ روڈ پہ پنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ ہونے والا ہے،یادرہے کہ اس سکینڈل میں کیپٹن انوار الحق جیسا شریف النفس،قابل اور ایماندار آفیسر بھی رگڑے میں آگیا ہے
0 0 1 minute read



