اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنے پسندیدہ ٹی وی شو کے بارے میں بتا دیا ہے۔اداکارہ ماورہ حسین بھی مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کے کروڑوں مداحوں میں شامل ہیں۔ماورہ حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کے اسپیشل شو ’فرینڈز ری یونین ‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ’ سب سے بہتر یہاں ہے۔خیال رہے کہ امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کےاس اسپیشل شو ’فرینڈز ری یونین‘ کا سیریز کےدنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے ۔
0 0 Less than a minute



