موسم

پرویز خٹک کو شہباز اور نواز شریف کی ملاقات سے اچھی امیدیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لیں۔ مانسہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر امید ہے کہ اچھا فیصلہ ہوگا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، جو بھی آرمی چیف آئے وہ ملک کے لیے بہتر ہو۔ واضح رہے کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button