نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ وہ 8 جون کو ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد عام انتخابات میں 292 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ ملک کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی ہوں گے۔نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں اور آنجہانی جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے لیڈر بن جائیں گے۔حلف برداری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس اہم دن کے لیے 8 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انتخابی نتائج کے بعد نریندر مودی نے آئین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ ملک کے صدر کو پیش کر دیا۔ جس کی منظوری بھارتی خاتون صدر دروپدی مرمو نے دی۔



