بڑی خبر

70 سالہ سفارتی تعلقات، پاک چین صدور کی مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے صدور نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ہے۔صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، چینی صدر کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی چٹان کی طرف مضبوط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button