لاہور( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف اس لئے نہیں آ رہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا شہبازشریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن)مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکی ہے ، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر لے آؤں گا ، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے۔
0 0 1 minute read



