پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے خواتین کے حوالے سے نیا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
36 سالہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں کو اپنی تصاویر، ذاتی زندگی اور کام کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں۔اس بار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خواتین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ خواتین زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی حقدار ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہیے۔



