اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دی ہے، وزیراعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا، تاریخ گزرنے کے بعد بل ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔دستاویز وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا گیا ہے، تاخیر سے بل ادا کرنے پر 10 فیصد اضافی جرمانہ نہیں ہوگا۔


