موسم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر اب ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکا,عاطف جمیل بٹ

اسلام آباد()اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عاطف جمیل بٹ اور سیکرٹری جنرل خالدعمران

رئیل اسٹیٹ سیکٹر اب ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکا

چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر اب ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکاہے ،رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی کا اہم کردار ہے، سی ڈی اے اور ہاؤسنگ میں ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹس کو درپیش مسائل کے حل اور عزت نفس کی بحالی کیلئے بہت جلد ایکشن لے رہے ہیں اس حوالے سے ہم ڈیلرز کیلئے ہر اول دستے کے طور پر سامنے آئینگے تاکہ اس انڈسٹری سے منسلک ڈیلرز اور ایجنٹس کی عزت نفس و احترام کو بحال کروایا جا سکے، اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،مسائل کے حل کیلئےڈیلرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،مسائل کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے،اسی ماہ ڈیلرز کنونشن کروائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے حاصل ہونے والا ریونیو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرر ہا ہے، سی ڈی اے اور ہاؤسنگ میں ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹس کو درپیش مسائل بہت بڑا چیلنج ہیں انکے حل اورڈیلرز کی عزت نفس کی بحالی کیلئے بہت جلد ایکشن لے رہے ہیں اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،مسائل کے حل کیلئے ڈیلر اور اسٹیٹ ایجنٹس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،اس سلسلے میں اسی ماہ ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کروا رہے ہیں تاکہ ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹس کو درپیش مسائل کو ایک فورم پر اکٹھے ہو کر سن کر انہیں قومی اسمبلی میں لے جایا جاسکے اور انہیں قانونی شکل دیکر مسائل کو حل کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button