بڑی خبر

ملٹی پروفیشنلزسوسائٹی کے سیکٹرز ایف سترہ ،بی سترہ میں خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ، سب کچھ اُگل دیا، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملٹی پروفیشنلزسوسائٹی کے دو مختلف سیکٹرز ایف سترہ اور بی سترہ میں لاکھوں روپے کے ڈاکے اور چوریاں کرنے والے چاکرہ گینگ کے دو ڈاکووں کوملٹی کی سکیورٹی نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا ۔ملٹی گارڈن کے سکیورٹی چیف میجرنفیس بنگش نے بتایا کہ ملٹی گارڈن کےایف سترہ اور بی سترہ سیکٹرز میں چاکرہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا 10رکنی گینگ کئی واراتیں ڈال چکا تھا ۔جس پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی، گزشتہ دن ہمارے سکیورٹی آفیسر نعمان ساجد،خالد اور شفقات نے ایک گھر سے چوری کرنے والے حسن اور عامر نامی ڈاکوؤں کو قابو کر کے ان سے لاکھوں روپے نقدی اور چا ر سونے کی چوڑیاں برآمد کرلیں ،انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے ایف سترہ اور بی سترہ میں چالیس لاکھ روپے کے ڈاکوں سمیت کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ۔ملٹی گارڈن کی سکیورٹی سٹاف کو رہائشیوں نے سراہا ہے ۔ملزمان کو تھانہ ترنول کے حوالے کردیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button