موسم

مینارپاکستان پر 21 اپریل کو جلسہ ہرصورت ہوگا، شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ مینارپاکستان پر 21 اپریل کو جلسہ ہرصورت ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے آئی جی پنجاب پولیس سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے روٹ اورسیکیورٹی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مینار پاکستان پر جو جلسہ ہو گا اس کا سیکیورٹی پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے حوالے سے روٹ لگا کر سیکیورٹی لگائی جائے۔بعدازاں شفقت محمو د نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے بھی فون پر رابطہ کیا اور تحریک انصاف کے مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت کانوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اجازت کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے، مینارپاکستان پر 21 اپریل کو جلسہ ہرصورت ہوگا، انتظامیہ اپنی قانونی اورانتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button