بڑی خبر

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

لاہور(نیو زڈیسک)لاہور پولیس نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے ایک بیٹے کو میانوالی سے گرفتار کرنے کے بعد ان کے دوسرے بیٹے کو کاہنہ سے گرفتار کر لیا ہے۔کچھ روز پہلے لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے پر مفتی عزیز الرحمٰن، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمٰن کو کاہنہ کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے مفتی عزیز اور ان کے بیٹے الطاف الرحمٰن کو میانوالی سے گرفتار کیا تھا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔پولیس اس کیس کے دیگر ملزمان لطیف الرحمٰن اور عبداللّٰہ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button