بڑی خبر

اسرائیل کی حماس کو 35 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

غزہ: اسرائیل نے 35 قیدیوں کی رہائی کے عوض حماس کو 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جن 35 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 7 روز کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کو عارضی جنگ بندی پر تحفظات ہیں اورانہوں نے 7 کے بجائے 14 روز کے لیے سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button