ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کو پہلے سے ہی آن بورڈ لیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی اور محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی ٹریفک ، پولیس ، رینجرزاور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلا س میں چہلم جلوس پر مکمل سیکیورٹی اورامن و امان کے حوالے سے انتظامی معاملات پرمشاورت کی گئ۔ایس ایس پی آپریشنز نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایات دیں کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔
0 0 Less than a minute



