دنیا

شمالی کوریا نے لاؤڈ اسپیکر سے نشریات چلانے پر جنوبی کوریا کو خبردار کردیا

شمالی کوریا نے لاؤڈ اسپیکر سے نشریات چلانے پر جنوبی کوریا کو خبردار کردیا

شمالی کوریا کی طاقتور ترین خاتون اور رہنما کم جونگ اُن کی بہن نے جنوبی کوریا کو لاؤڈ اسپیکر سے نشر ہونے والے نئے ردعمل سے خبردار کیا ہے۔اپنے تازہ بیان میں، کم جونگ اُن کی بااثر بہن نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر وہ لاؤڈ اسپیکر سے نشریات جاری رکھیں گے تو انہیں نئے ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے ذریعے کہا، "یقینی طور پر، جنوبی کوریا کے اقدام سے اب نئے رد عمل سامنے آئیں گے۔”لاؤڈ اسپیکر سے نشریات کا حوالہ دیتے ہوئے کم یو جونگ نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے گزشتہ روز سے شمالی کوریا کی سرحد پر لاؤڈ اسپیکر سے دوبارہ نشریات شروع کر دی ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق لاؤڈ اسپیکر سے نشریات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نفسیاتی جنگ کے طور پر کیا گیا۔اس حوالے سے جنوبی کوریا نے کہا کہ اس نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوڑے سے بھرے غبارے بھیجنا بند کرے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا نے کوڑے سے بھرے غبارے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور سرحدی علاقوں میں بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button