وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے حسب معمول 11 نکاتی ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 23-2022 کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی۔آپریشن ’اعظم سچوت‘ کے پیچھے کوئی سیاسی عزائم نہیں، یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا، خواجہ آصفو زیراعظم نے کسٹوڈین بورڈ چیئرمین کی تقرری کی تجویز واپس کر دی، شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پہلے جو نام دیئے گئے ہیں ان کی جانچ پڑتال کی جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اپیکس کمیٹی کے اعلان کردہ آپریشن ریزولوٹ اسٹیبلائزیشن کی بھی منظوری دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو ’’آپریشن ریزولو‘‘ سے متعلق قیاس آرائیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ استحکام آپریشن کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، یہ آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے، اس آپریشن سے کسی مخصوص علاقے میں آبادی بے گھر نہیں ہوگی۔


