دنیا

پاکستان ہمارا اتحادی ، ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں: امریکا نے بیان جاری کردیا

پاکستان ہمارا اتحادی ، ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں: امریکا نے بیان جاری کردیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، دونوں اتحادیوں اور شراکت داروں کے درمیان بعض معاملات میں کچھ اختلافات ہیں تاہم مجموعی طور پر تعلقات کی صورتحال تسلی بخش ہے۔یہ بات امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہرسٹ نے پاکستانی سفارت خانے میں مینگو پارٹی میں گفتگو کے دوران کہی۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے والی قرارداد کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔الزبتھ ہرسٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کئی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button