موسم

5ہزار متاثرین کوپلاٹ دیدئیے،گھر گھر پانی کیلئے لائنیں بچھائیں گے،(راو اسلم) ،ملٹی ممبران کا شکریہ (چوہدری ندیم سرور )

5ہزار متاثرین کوپلاٹ دیدئیے،گھر گھر پانی کیلئے لائنیں بچھائیں گے،(راو اسلم) ،ملٹی ممبران کا شکریہ (چوہدری ندیم سرور )اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )ملٹی پروفیشنل کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام عہدوپیماں اور ممبران کی شکایات کیساتھ پر امن طورپر منعقد ہوگیا۔اجلاس عام میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے داخلے پہ پابندی کے باعث پھیکا پھیکا سا رہا جبکہ پنڈال ورکنگ ڈے کی وجہ سے ممبران سے بھر نہ سکا۔اجلاس میں رہائشیوں کی نمائندہ تنظیم ریذیڈنٹس ویلفیئر فورم نے صدر ڈاکٹر نواز لالی اورسرپرست اعلیٰ سراج المنیر کی قیادت میں بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ دوسرے گروپ کی نمائندگی سلطان محمود نے کی۔اس موقع پر صدر سوسائٹی راؤ محمد اسلم نے بتایا کہ بجلی،گیس اور دوسرے ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ موجودہ مینجمنٹ گزشتہ3سالوں میں6500نان پوزیشنpossession پلاٹوں میں سے 5ہزار کا قبضہ ممبران سوسائٹی کو دیدیا گیااب صرف15سو کے قریب متاثرین رہ گئے ہیں جن کو امید ہے کہ آنے والی مینجمنٹ کچھ مہینوں میں قبضہ لیکر دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ ہمارا آخری Tenureہے لہذا ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہمارا ٹارگٹ تھا کیونکہ کرونا کے باعث ہمارا ایک سال ضائع ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ای اور ڈی بلاک میں پانی نکل آیا ہے جہاں ٹیوب ویل بنا کر پائپ لائنوں کے ذریعے اسے اے اور بی بلاکوں فراہم کرینگے۔جب ہم آئے تھے تو اس وقت بلاک اے اور بلاک بی کا لے آؤٹ پلان نہیں تھا، اب اللہ کے فضل سے اے سے لیکر جی بلاک تک Lopمنظور شدہ ہیں۔ہم نے گزشتہ سال سکیورٹی مسائل کے باعث سوسائٹی میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہم نے زیادہ تر حصوں میں Fencingمکمل کرلی ہے۔واپڈا اور سوئی گیس والوں کیساتھ کچھ ایشوز ہیں جن کو ہمFixکرنے کی کوشش میں ہیں۔ایف بلاک میں مسجد پر تیزی سے کام کررہے ہیں جلد ملٹی منیشن2لانچ کررہے ہیں ،جبکہ ایک کمپنی کے3لوگوں کی ہلاکت پر ہم نے50،پچاس لاکھ جبکہ سکیورٹی گارڈ نثار کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں ،
ممبر شپ فیس اب بڑھا کر20ہزار کردی گئی ہے جبکہ سالانہ چارجز تین سے چار ہزار کردیئے ہیں۔سوسائٹی کے اندر ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل کیلئے ہماری ایک کمپنی سے بات چل رہی ہے جو دو گاڑیاں تمام بلاکوں میں روٹ بنا کر چلائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری سوسائٹی چوہدری ندیم سرور نے بتایا کہ ملٹی واحد سوسائٹی جس کے پاس قبرستان ہے اور یہاں پر کوڑا اٹھانے کا جدید نظام بھی ہے۔چوہدری ندیم سرور نے کہا کہ ہم اپنے ممبران کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو ہمیشہ پذیرائی بخشی ہم انکی توقعات پہ پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ تمام ایجنڈا پوائنٹ کو منظور کرنے پہ ہم ممبران کے مشکور ہیں ،اس کامیاب سالانہ اجلاس پہ تمام ٹیم کو مبارکباد بنتی ہے،اس،موقع پہ رہائشیوں نے سیکیورٹی کے معاملات پہ چیف سیکیورٹی آفیسر میجر نفیس بنگش کی کاوشوں کو سراہا،جبکہ سائٹ انچارج ندیم اختر ستی کی سوسائٹی کے مسائل کے حل کیلئے 24 گھنٹے کام کو بھی سراہا گیا،سوسائٹی مینجمنٹ نے سیکیورٹی سٹاف،صفائی سٹاف اور مینٹینسس سٹاف کوبھی سراہا ،اس موقع پہ چیف پیٹرن چوہدری مجیدکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا، ،ریذیڈنٹس ویلفیئر فورم کے صدر ڈاکٹر نواز لالی نے کہا کہ ریذیڈنٹس نے RLNGکا کیس اپنی مدد آپ کے تحت لڑا، ملٹی اب اس میں ہمارا ساتھ دے،جس پر سیکرٹری چوہدری ندیم سرور نے کہا کہ اب یہ کیس ملٹی خود لڑے گی۔ڈاکٹر نواز لالی نے کہا کہ ملٹی سرکاری سکولوں اور ہسپتال کیلئے پلاٹ دے، ہم سرکاری ہسپتال منظور کراکر یہاں لائیں گے۔اس موقع پر خواتین نے اپنے مسائل سے اجلاس عام کو آگاہ کیا،تقریب میں ایگزیکٹو ممبرز امجد اعوان،کرنل سلیم ،چوہدری ظفر اقبال،،جعفر طاہر محمد ریحان ، ،عمیر نواز،عمیر بن طاہر،شاہد عمر،انجئیر عتیق الرحمن ،رفاقت علی چیمہ ،حافظ بدر الزمان،ڈاکٹر اعجاز احمد طارق ،قسور روحانی ودیگر بھی موجود تھے،اس موقع پہ سرکل رجسٹرار کے نمائندہ بھی موجود تھے

5ہزار متاثرین کوپلاٹ دیدئیے،گھر گھر پانی کیلئے لائنیں بچھائیں گے،(راو اسلم) ،ملٹی ممبران کا شکریہ (چوہدری ندیم سرور )
5ہزار متاثرین کوپلاٹ دیدئیے،گھر گھر پانی کیلئے لائنیں بچھائیں گے،(راو اسلم) ،ملٹی ممبران کا شکریہ (چوہدری ندیم سرور )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button