کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام رہا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 80 ہزار 419 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ پیر کو کاروبار کے آغاز سے کچھ دیر قبل اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر واقع اسٹاک ایجنٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا تھا۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ پیسوں پر بند تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button