پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش، کیا اہم فیصلہ کرلیا گیا،شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش، کیا اہم فیصلہ کرلیا گیا،شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: محرم کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔یکم سے دس محرم الحرام تک جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بلاک کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اور صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، امن سے متعلق صوبوں کی ضروریات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ملاقات کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔محسن نقوی نے بارش کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کے لیے پیشگی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button