اہم خبرتازہ ترینکاروبار

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدام نے غریب شہریوں کے دل جیت لیے

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدام نے غریب شہریوں کے دل جیت لیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دینے کی منظوری دے دی، پنجاب کابینہ کل سولر پینل فراہم کرنے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے گی۔سولر پینل کی قیمت کا 90 فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی، 10 فیصد صارف ادا کرے گا۔ سولر پینل صارفین کو پانچ سال کی آسان اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔موسم سرما میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت فراہم کرے گی۔ بجلی مہنگی اور توانائی بحران کے پیش نظر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پہلے مرحلے میں غریب ترین خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button