اہم خبرتازہ ترین

لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف کے دفتر کے قریب چلتی کار پر فائرنگ سے پولیس افسر 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف کے دفتر کے قریب چلتی کار پر فائرنگ سے پولیس افسر 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی پولیس اہلکار اپنے 3 بھتیجوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف کے دفتر کے قریب فائرنگ کا واقعہ چلتی کار پر پیش آیا جس میں پولیس اہلکار اے ایس آئی سعد اللہ خان تترخیل 3 بھتیجوں سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے میں کار میرے اندر کی خواتین معجزانہ طور پر محفوظ تھیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں بچے اے ایس آئی سعد اللہ خان کے بھانجے تھے۔ اے ایس آئی سعد اللہ خان گاڑی میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ علاج کے لیے پشاور جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر واقع وائلڈ لائف کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button