دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

کسی بھی عمر میں سگریٹ نوشی چھوڑنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

کسی بھی عمر میں سگریٹ نوشی چھوڑنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی عمر میں تمباکو نوشی ترک کردینے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ اضافہ نوجوانوں افراد میں سب سے زیادہ نمایاں دیکھا گیا ہے۔محققین نے تمباکو نوشی کے نقصان دہ اثرات اور 35 سے 75 سال کی عمر کے افراد میں اسکے متوقع اثرات تجزیہ کیا۔محققین نے تمام شرکا کی زندگی کے حوالے سے چارٹ بنایا جس میں شرکا کی 3 گروپس میں درجہ بندی کی۔ ایک وہ جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی، دوسرا جو تمباکو نوشی کررہے تھے اور تیسرا وہ افراد جو پہلے تمباکو نوشی کرتے تھے لیکن مختلف عمروں میں چھوڑ چکے تھے۔تمباکو نوشی کی وجہ سے ضائع ہوجانے والے سالوں اور تمباکو نوشی چھوڑنے سے عمر میں اضافی سالوں کا تخمینہ لگایا گیا۔نتائج سے پتہ چلا کہ 35 ، 45، 55، 65 اور 75 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی کرنے والے اور اب تک تمباکو نوشی کرتے آ رہے افراد نے بالترتیب اپنی متوقع زندگی کے 9.1، 8.3، 7.3، 5.9 اور 4.4 سال کھوئے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔اسی طرح 35، 45، 55، 65 اور 75 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی چھوڑنے والے افراد نے سگریٹ نوشی جاری رکھنے والوں کے مقابلے میں اپنی عمروں میں بالترتیب 8.0، 5.6، 3.4، 1.7، اور 0.7 سال کا متوقع اضافہ دیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button