اہم خبرتازہ ترینکاروبار

حکومت نےماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانےکافیصلہ واپس،خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

حکومت نےماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانےکافیصلہ واپس،خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

اسلام آباد: حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی منظوری دی۔جولائی سے ستمبر 2024 تک ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف میں ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔اس سے قبل کابینہ نے محفوظ اور غیر محفوظ صارفین کے لیے 200 یونٹس تک کے اضافے کی منظوری دی تھی۔ ایک سے 100 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے کی منظوری دی گئی۔ غیر محفوظ صارفین کے ماہانہ ایک سے 100 یونٹس کے ٹیرف میں 7.11 روپے اضافے کی منظوری دی گئی، غیر محفوظ صارفین کے ماہانہ 101 سے 200 یونٹس کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button