اہم خبردنیا

بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک ،،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار

بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک ،،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔بھارتی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی جا رہی تھی۔ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا جب کہ مسافروں کا سامان بھی تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ آج صبح پیش آیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button