کھیل

محسن نقوی نے جو کہا تھا کرکے دکھایا ،پی سی بی میں آپریشن شروع، سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق برطرف

محسن نقوی نے جو کہا تھا کرکے دکھایا ،پی سی بی میں آپریشن شروع، سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق برطرف

کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سب سے بااثر رکن وہاب ریاض کو فارغ کر دیا گیا۔ محسن نقوی کے ساتھ وہاب بھی پنجاب حکومت میں وزیر کھیل رہے۔ ورلڈ کپ میں وہ سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا۔ پیر کی رات محسن نقوی نے لاہور میں کوچ جیسن گلیسپی اور گیری کرسچن سے ملاقات کی۔ بابر اعظم کو لاہور میں ہونے کے باوجود اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا جس سے خدشہ ہے کہ بابر اعظم کپتانی برقرار رکھنے میں ناکام ہو جائیں گے۔ شان مسعود بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button