کاروبار

سی ڈی اے کو 52 ارب روپے کا ریونیو حاصل

سی ڈی اے کو 52 ارب روپے کا ریونیو حاصل

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مالی سال 24-2023ء کے دوران سی ڈی اے نے 52 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ میں محنت اور جذبے سے کام کر کے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم کو رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 22-2021ء میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، جبکہ مالی سال 24-2023ء کے لیے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button