پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

بارشیں ابھی تھی نہیں بارشیں ہوگی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی ،کن کن شہروں میں ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

بارشیں ابھی تھی نہیں بارشیں ہوگی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی ،کن کن شہروں میں ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل۔ آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان۔ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہےلسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے وقت مٹھی، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین اور صوبے کے دیگر ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ .کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button