پاکستان

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا،افسوسناک واقعہ کیوں پیش آیا؟،خبر پڑھ کر آپ کے بھی رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا،افسوسناک واقعہ کیوں پیش آیا؟،خبر پڑھ کر آپ کے بھی رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا، واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو صوابی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیں۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button