انٹرٹینمنٹ

سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں شرکت نہ کرنے والے شاہ رخ خان نے کیسے اِن کا دن بنا دیا؟

سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں شرکت نہ کرنے والے شاہ رخ خان نے کیسے اِن کا دن بنا دیا؟

کنگ خان، شاہ رخ خان حال ہی میں شادی شدہ بالی ووڈ جوڑے، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے لیے بھارت میں موجود نہیں تھے، لیکن پھر بھی ان کی موجودگی نے نوبیاہتا جوڑے کا دن بنا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نوبیاہتا جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کے دن کی کچھ ان دیکھی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔یہی نہیں بلکہ سوناکشی سنہا نے ایک لمبا کیپشن لکھ کر تصویر سے جڑی یادوں اور اس کی خاص اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے لکھا کہ شادی کی تقریبات کے دوران بہت افراتفری ہوتی ہے لیکن آپ ان سب کے دوران کچھ یادگار اور خوبصورت لمحات کو قید کرلیں جو ساری زندگی آپ کے ساتھ رہیں گے۔اداکارہ نے انسٹا پوسٹ پر 10 خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں ہر تصویر سے متعلق کچھ نہ کچھ لکھا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک تصویر میں جوڑا شاید لفٹ میں ہے اور موبائل اسپیکر پر کچھ سن رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button