کھیل

صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔قومی ٹیم آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button