انٹرٹینمنٹکھیل

روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر کس کو ترجیح دی؟

روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر کس کو ترجیح دی؟

ہندوستان کے T20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان روہت شرما نے امبانی خاندان کی شادی پر ومبلڈن سیمی فائنل کو ترجیح دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امبانی خاندان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ممبئی کے کنونشن سینٹر میں تھی، روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھا۔سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے بھی ومبلڈن کا سیمی فائنل اپنی اسکواش چیمپئن اہلیہ دیپیکا کے ساتھ دیکھا۔ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مشہور بھارتی کرکٹرز نے شرکت کی۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹرز میں ایم ایس دھونی، گوتم گمبھیر، جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول اور دیگر شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button