سعودی عرب ای اولمپکس سپورٹس گیمز 2025 کی میزبانی کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 2025 میں ای اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 12 سالہ شراکت داری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ای سپورٹس کے شعبے میں کافی مہارت رکھتا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئی او سی کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہے اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے بالکل نئے دور کا خیرمقدم کرتا ہے۔
0 0 Less than a minute