دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کون ہے اور کہا ںسے تعلق ہے ؟جانیں

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کون ہے اور کہا ںسے تعلق ہے ؟جانیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مارنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مارنے والا 20 سالہ مقامی شخص تھا جس کا نام تھامس میتھیو کروکس تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت ٹرمپ مشتبہ حملہ آور سے 120 سے 150 میٹر کے فاصلے پر تھے، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر ایک عمارت کی چھت پر موجود تھا۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کرنے والا ملزم رجسٹرڈ ریپبلکن تھا۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ریلی کے باہر ایک اونچے مقام سے متعدد گولیاں چلائیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کے فوری بعد افسران نے حملہ آور کو گولی مار دی۔ اس موقع پر افسران کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ شوٹر ہلاک ہو گیا ہے اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کو سٹیج سے گاڑی تک لے جایا جا سکتا ہے۔ جس پر سابق صدر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کھڑا کیا اور گاڑی تک لے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ فائرنگ کے واقعے کے بعد نیو جرسی پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button